کورونا وائرس: دنیا بھر میں کل اموات کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی
دنیا میں اس وقت 69 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جب کہ چار لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں' امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے متاثرہ ملک ہے اور وہاں تقریباً 19 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور ایک لاکھ سے زیادہ وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں.برازیل میں اب اٹلی سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں. جب کہ امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مختلف ممالک نسلی امتیاز مخالف مظاہرے روکنے کی کوشش کر رہے ہے.کیوں کہ انہیں خدشہ ہے وائرس پھیل سکتا ہے' یورپی یونین نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں جون کے دوران نرمی لائیں اور پاسپورٹ کے بغیر لوگوں کو دوسرے یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے' پاکستان میں متاثرین کی کُل تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہیں جب کہ ملک میں اموات کی تعداد 2002 سے زیادہ ہیں. پنجاب اس وقت پاکستان کا سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہے, جب کہ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی
Comments
Post a Comment