"پاکستانی آم کے چرچے"اس کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں.

دنیا کے دیگر ممالک کی بہ نسبت پاکستانی آم رنگ اور ذائقے کے اعتبار سے سب سے منفرد آم ہیں،پاکستان ویسے بھی آم کی پیداوار کے لیے مشہور ہے، اور پاکستانیوں کو تو یہ پھل اس قدر پسند ہے کہ شدت سے اس کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ بیرون ملک میں بھی پاکستانی آموں کے چرچے ہونے لگے ہیں، ٹوئٹر پر انعم نے لکھا کہ "میری والدہ نے نیوزی لینڈ میں پاکستانی آم ڈھونڈ لیے" میں بہت خوش ہوں، 20 ڈالر میں ایک کلو آم خریدے ہے

پاکستان میں مختلف اقسام کے آم پائے جاتے ہیں جو اپنے ذائقے کی بدولت پوری دنیا بھر میں مشہور ہیں، جسمیں چونسا آم، سندھڑی آم، لنگڑا آم، الماس آم اور دسہری آم شامل ہیں، پہلے نمبر پر دسہری آم آتا ہے, جو دیکھنے میں لمبا ہوتا ہے جب کہ اس کے اندر موجود گودا بہت میٹھا اور نرم ہوتا ہے. 


چونسا آموں کی اقسام میں سے ایک ایسی قسم ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یہ رنگت میں صحیح پیلا ہوتا ہے۔ اور اس کی گھٹلی درمیانی اور ریشے لمبے ہوتے ہے. ذائقے میں بے حد میٹھا اور لذیذ ہوتا ہیں۔





Comments