حکومت کوئٹہ - تفتان ریلوے ٹریک کے ذریعے پاکستان کو مشرق وسطی سے منسلک کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔


 حکومت پاکستان مڈل ایسٹ کو کوئٹہ - تفتان ریل وے ٹریک سے جوڑنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 حکومت کوئٹہ - تفتان ٹریک کے ذریعے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کے لئے ریلوے نیٹ ورک کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

 اسی بات کا انکشاف سینئر ریلوے حکام نے ریلوے سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا جس کی صدارت محمد اسد علی خان جونیجو نے کی۔

 ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ کوئٹہ - تفتان ٹریک کی تعمیر ہوچکی ہے کمیٹی کو ٹرین سروس کی فراہمی کے حوالے سے اگلے اجلاس میں آگاہ کیا جائے گا،  کمیٹی کو بتایا گیا ہے، کہ اس منصوبے پر مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے اور اس پر مشاورت جاری ہے، قائمہ کمیٹی نے کوئٹہ - چمن 
ٹریک کی تفصیلات بھی طلب کیں ہے۔



Comments

Post a Comment