Corona virus: Is China blocking corona vaccine development?

کورونا وائرس: کیا چین کورونا ویکسین کی تیاری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے؟


            

امریکہ کے ایک سینیٹر نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی ممالک کی ان کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جن کا مقصد کورونا وائرس کی موثر ویکسین تیار کرنا ہے.

اس بیان نے امریکہ اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے معاملے پر جاری لفظی جنگ کو ایک مرتبہ پھر بھڑکا دیا ہے.

سینیٹر رِک سکاٹ کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلیجینس سے موصول ہونے والے شواہد اس امر کی تائید کرتے ہیں. تاہم انھوں نے ان شواہد کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا.

دوسری جانب چین نے اپنے وائرس سے متعلق اقدامات کے دفاع کے لیے ایک دستاویز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے چار جنوری کو امریکہ کو کورونا کے حوالے سے بریف کرنا شروع کر دیا تھا.

امریکہ معاونت کرنے کے بجائے خوف پھیلا رہا ہے: چین

کیا کورونا وائرس چین اور امریکہ میں لڑائی کی وجہ بن سکتا ہے؟

ٹرمپلومیسی: امریکہ کی چین کے لیے نئی حکمتِ عملی کے پیچھے کیا ہے؟

اتوار کو کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے.

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد اب لگ بھگ 70 لاکھ ہو چکی ہے۔

امریکی سینیٹر نے چین پر کیا الزام عائد کیا؟

        


امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے منتخب ہونے والے ریپبلیکن سینیٹر رک سکاٹ نے چین پر نئے الزامات بی بی سی کے اینڈریو مار شو میں بات کرتے ہوئے عائد کیے ہیں.

رک مارٹ دیگر کئی سینیٹ کمیٹیوں کے علاوہ 'آرمڈ سروسز اینڈ ہوم لینڈ سکیورٹی' کمیٹی کے رکن بھی ہیں.

انھوں نے کہا کہ 'ہمیں ویکسین کی تیاری میں جلدی کرنا ہو گی۔ بدقسمتی سے ہمارے پاس چند ایسے شواہد ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ کمیونسٹ چین ہماری ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو تہہ و بالا کرنے اور انھیں آہستہ کرنے کی کوششوں میں مگن ہے،.

انھوں نے کہا کہ ’چین یہ نہیں چاہتا کہ ہم (امریکہ)' یا انگلینڈ یا یورپ اُن سے ویکسین کی تیاری میں بازی لے جائیں۔ چین نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ وہ امریکہ اور دنیا بھر کی جمہوری حکومتوں کی ہر معاملے میں مخالفت کرے گا.‘

سینیٹر سکاٹ کو صدر ٹرمپ کا بہت بڑا حامی سمجھا جاتا ہے۔ جب انھوں نے یہ الزامات عائد کیے تو ان سے سوال پوچھا گیا کہ اس کے شواہد کیا ہے، انھوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ہمارے پاس شواہد 'انٹیلیجینس کمیونٹی اور مسلح افواج' سے آئے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چند چیزیں ایسی ہیں جن پر میں ابھی بات نہیں کر سکتا،  مجھے اطلاعات فراہم کی گئی ہیں.‘

انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ’اگر انگلینڈ یا امریکہ پہلے ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ اسے پوری دنیا کے ساتھ شیئر کریں گے مگر اگر چین نے پہلے ویکسین بنا لی تو وہ ایسا نہیں کرے گا۔‘

اس معاملے کا پسِ منظر کیا ہے؟
       

ٹرمپ انتظامیہ اس وبا کے ابتدا ہی سے چین پر الزامات عائد کرتا آیا ہے اور یہ الزامات زیادہ تر چین کی جانب سے وبا کو موثر انداز میں کنٹرول نہ کرنے کے حوالے سے ہیں.

صدر ٹرمپ عموماً اس وائرس کو ’چائنا وائرس‘ کا نام دیتے رہے ہیں، وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اس وائرس کی ابتدا چین کے شہر ووہان میں ایک لیبارٹری سے ہوئی تھی.

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کے پاس بڑی تعداد میں ایسے شواہد ہیں کہ اس وائرس کی ابتدا چینی لیبارٹری میں ہوئی تاہم چین ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب 'فائیو آئیز الائنس' جس میں امریکہ اور برطانیہ بھی شامل ہے پہلے ہی کہہ چکا ہے اس الزام کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، اسطرح عالمی ادارہ صحت بھی اس الزام کی تردید کر چکا ہے.

صدر ٹرمپ کا دوسرا جھگڑا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ہے، وہ اس عالمی ادارے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر چکے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او چین کا دُم چھلا ہے.

ٹرمپ نے چینی عہدیداروں پر اس وائرس کو ابتدا میں دنیا سے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ چین اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا تھا.

رواں ہفتے انھوں نے چین سے 16 جون سے مسافروں کی پروازوں پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بیجنگ نے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی ہوائی سفر پر پابندیوں میں نرمی کرے گا.

پھر اس تمام معاملے میں امریکہ چین تجارتی تنازع بھی پس منظر میں موجود ہے، یہ تنازع اس وقت گھمبیر صورت اختیار کر گیا تھا. جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سامانِ تجارت سینکڑوں اربوں ڈالر مالیت کے .
محصولات عائد کیے.



Corona virus: Is China blocking corona vaccine development?



 

 A US senator has accused China of obstructing Western efforts to develop an effective vaccine against the corona virus.


 The statement rekindled the war of words between the United States and China over the corona virus.


 Senator Rick Scott said the evidence from our intelligence corroborates this.  However, he did not elaborate on the evidence.


 China, meanwhile, has issued a document defending its anti-virus measures, saying it began briefing the United States on Corona on January 4.


 The US is spreading fear instead of helping: China


 Could the Corona virus cause war in China and the United States?


 Trump diplomacy: What is behind the new US strategy for China?


 The death toll from Corona on Sunday has topped 400,000.


 Figures released by Johns Hopkins University show that the number of confirmed corona victims worldwide now stands at about 7 million.


 What did the US senator accuse China of?


 Republican Senator Rick Scott, who was elected from the US state of Florida, has made new allegations against China while speaking on the BBC's Andrew Marr Show.


 Rick Mart is a member of the Armed Services and Homeland Security Committee, among many other Senate committees.


 "We have to hurry up to prepare the vaccine," he said.  Unfortunately, we do have some evidence that Communist China is happy to undermine and slow down our efforts to develop vaccines.


 "China does not want us (the United States) or England or Europe to take the vaccine from them," he said.  China is determined to oppose democratic governments in the United States and around the world.


 Senator Scott is considered a strong supporter of President Trump.  When asked what the evidence was, he replied that the evidence came from the "intelligence community and the armed forces".


 "There are some things I can't talk about right now, I've been informed," he added.


 He also alleged that "if England or the United States succeeds in developing the first vaccine, they will share it with the rest of the world, but if China develops the first vaccine, it will not do so."


 What is the background to this issue?
               

 The Trump administration has blamed China for the outbreak since the outbreak, and the allegations are mostly about China's failure to control the epidemic effectively.


 President Trump has often dubbed the virus the "China virus," saying it originated in a laboratory in the Chinese city of Wuhan.


 US Secretary of State Mike Pompeo has also said that the United States has ample evidence that the virus originated in a Chinese laboratory, but China has always denied the allegations.


 On the other hand, the Five Eyes Alliance, which includes the United States and the United Kingdom, has already said that there is no evidence of this allegation, and the World Health Organization has also denied this allegation.


 President Trump's second feud is with the World Health Organization, which has announced its separation from the World Health Organization because he says the WHO is China's tail ring.


 Trump initially accused Chinese officials of hiding the virus from the world, saying China could prevent the disease from spreading.


 This week, he threatened to impose a ban on passenger flights from China from June 16, after which Beijing said it would ease restrictions on international air travel.


 In all these cases, the US-China trade dispute is also present in the background, this dispute was serious at that time.  When the two countries traded each other's goods worth hundreds of billions of dollars.

 Tariffs imposed.


Comments