Doctors are treating patients incorrectly English & Urdu

         اردو                             
ڈاکٹرکرونا مریضوں کا غلط طریقے سے علاج کررہے ہیں. نئی تحقیق کرونا وائرس صرف نظام تنفس کی بیماری نہیں ہیں، بلکہ یہ خون کی شریانوں کی بھی بیماری ہے.رپورٹ


طبّی ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد
 انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس صرف نظام تنفس کی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ خون کےشریانوں کی بھی بیماری ہے، اس نئی تحقیق سے اس امر کی وضاحت میں مدد مل سکتی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دل کے دورے کا کیوں سامنا ہورہا ہے خون کے لوتھڑے کیوں جمع ہورہے ہیں اور اس طرح کی دوسری علامات کیوں ظاہر ہورہی ہیں.

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت کرونا کی بیماری کا غلط طریقے سے علاج کیا جارہا ہے، نئے کرونا وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری کووِڈ19  کو اب تک نظام تنفس کی بیماری ہی قرار دیا جاتارہا ہے کیون کہ اس سے بنیادی طور پر پھپیھڑے متاثر ہوتے ہیں اور اس کا شکار شخص بالکل اسی طرح موت کے مٴْنہ میں چلا جاتا ہے جس طرح نمونیا کا مریض دم توڑ دیتا ہے.
 ڈاکٹروں کا نئے شواہد کی بنا پر یہ کہنا ہے کہ کرونا وائرس اب شریانوں کو متاثر کرنے والی بیماری بھی ہے اوراس کی علامات بڑھتی جارہی ہے، ایک محقق ماہر ڈاکٹر ولیم لی کا کہناتھا کہ کورونا سے متعلق یہ تمام پیچیدگیاں ایک سربستہ راز تھیں، ہم نے خون کے لوتھڑے دیکھے ہیں گردوں کو نقصان ملاحظہ کیا ہے۔قلب میں حرارت مشاہدہ کی ہے مریضوں کو دل کا دورہ پڑتے دیکھا ہے اور دماغ میں سوجن بھی دیکھی ہے.
اگر کورونا شریانوں کو متاثر کرتی ہے تو اس سے اس امر کی بھی وضاحت ہوجاتی ہے کہ پہلے سے ذیابطیس بلند فشار خون اور دل کی بیماریوں میں مبتلا مریض کیوں اس وائرس کا زیادہ تعداد میں شکار ہورہے ہیں، اگرنئی تحقیقات کی روشنی میں کرونا وائرس کی از سرنو درجہ بندی کی جاتی ہے تو پھر سائنس کمیونٹی کی اس بیماری کے بارے میں حکمت عملی میں بھی تبدیلی رونما ہوگی اور اس سے اس کے علاج کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی.



English                   

Doctors are treating patients incorrectly.
New research shows that corona virus is not only a disease of the respiratory system, but also a disease of the blood vessels.



Medical experts after new research
  Coronavirus virus is not only a disease of the respiratory system but also a disease of the blood vessels, this new research could help explain why coronavirus patients are experiencing a heart attack.  Why the flakes are accumulating and why other similar symptoms are appearing.

 It also shows that coronary heart disease is being treated incorrectly at the moment, with the new coronavirus disease Covid 19 still being called a respiratory disease because of its underlying cause.  The lungs are affected and the sufferer dies in the same way that a pneumonia patient dies.
  Doctors say new evidence suggests that the coronavirus is now a disease that affects the arteries and that its symptoms are on the rise. "  I have seen blood clots, I have seen damage to the kidneys, I have seen heat in the heart, I have seen patients having heart attacks and I have also seen swelling in the brain.
 If the corona affects the arteries, it also explains why patients with pre-diabetic hypertension and heart disease are more susceptible to the virus, if new coronavirus  If re-classified, then the science community's strategy on the disease will change and it will help find new ways to treat it.

                




Comments